متحدہ عرب امارات: بزرگ شہریوں کے لیے ذہنی صحت کی پہلی سہولت کا آغاز

متحدہ عرب امارات: بزرگ شہریوں کے لیے ذہنی صحت کی پہلی سہولت کا آغاز


  ایمریٹس ہیلتھ سروسز (ای ایچ ایس) نے متحدہ عرب امارات کے بزرگ شہریوں کے لیے ال امل نفسیاتی اسپتال میں داخل مریضوں کی ذہنی صحت کے علاج کے لیے پہلا خصوصی یونٹ کھول دیا ہے۔ 

 

نئے یونٹ کا افتتاح متحدہ عرب امارات کی حکومت کے بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے ویژن کے مطابق ہے تا کہ وہ سماجی زندگی میں گھل مل سکیں اور تمام نفسیاتی چیلنجوں کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں۔ 

 

نیا ٹریٹمنٹ یونٹ شدید نفسیاتی عوارض میں مبتلا بزرگ شہریوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی خدمت کرے گا جنہیں تشخیص اور علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔

 

 اس کا انتظام ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ کثیر الشعبہ ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا جس میں نفسیاتی اور سماجی ماہرین کا ایک ایلیٹ گروپ شامل ہے جن کے ساتھ ایمریٹس ہیلتھ سروسز اور ماڈسلی ہیلتھ کا تعاون ہو گا۔ ماڈسلی ہیلتھ دنیا کے قدیم اور اہم نفسیاتی علاج کے اداروں میں سے ایک ہے۔ 

 

ای ایچ ایس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف محمد السرکل نے کہا ہے کہ ای ایچ ایس اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق بزرگ شہریوں کو غیر معمولی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی صحت اور نفسیاتی ضروریات سے متعلق ان کے بارے میں عوامی شعور کو بڑھانے کے لیے ایسے اقدامات اور منصوبے شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو ان کی ذہنی صحت کو فروغ دینے پر مرکوز ہوں۔ 

 

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگ شہریوں کو اب ال امل ہسپتال میں دستیاب ممتاز خدمات تک آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے جو کہ بین الاقوامی منظوری رکھتا ہے اور اس علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے۔ 

 

 انہوں نے بزرگوں کے لیے ذہنی صحت کے شعبے میں مہارت کے بین الاقوامی مراکز کے ساتھ مقامی اور عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

 ال امل ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر آمنہ ترکی العلی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بزرگوں میں سب سے زیادہ پائی جانے والی ذہنی بیماریوں میں ڈپریشن ، بےچینی اور الزائمر شامل ہیں جو کہ کمزور علمی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ہم ایک معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے مناسب رویے اور دواسازی کے علاج کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے بوڑھوں کو اعتماد ، یقین اور محفوظ محسوس ہوتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ داخل کئے گئے مریض کے لئے ایم مؤثر طریقہ استعمال کیا جائے گا جو کہ دستیاب وسائل اور بہترین سائنسی شواہد کے مطابق ہو گا۔

 

 ای ایچ ایس ڈیپارٹمنٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نور المحیری نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کے لیے ایک نیا یونٹ متعارف کرانے سے ذہنی صحت کی فراہم کردہ خدمات میں بہتری آئے گی۔ مزید یہ کہ یہ عمر کے اس مرحلے میں جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھی مدد کرے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: