متحدہ عرب امارات: پی سی آر ٹیسٹ اومیکرون کا پتہ لگانے کے لئے موثر ہے

متحدہ عرب امارات: پی سی آر ٹیسٹ اومیکرون کا پتہ لگانے کے لئے موثر ہے


 متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور وائرس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوویڈ19 ویکسین کے بوسٹر شاٹ لینے کی اہمیت سے متعلق بتایا ہے۔

 

 نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے منگل کو اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ صحت کے حکام پی سی آر ٹیسٹوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی پالیسی کو اپناتے رہتے ہیں جس نے اومیکرون ویرینٹ سمیت کوویڈ19 انفیکشن کا پتہ لگانے کی اپنی افادیت کو ثابت کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا کہ ہم کمیونٹی کے اراکین سے تعاون کرنے اور احتیاطی تدابیر پر قائم رہنے کی اپیل کرتے ہیں جس میں ماسک پہننا، رش والی جگہوں اور اجتماعات سے دور رہنا اور مسلسل ہاتھوں کو سیناٹائز کرنا شامل ہے۔ 

 

سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں اور رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دورہ کرنے والے ممالک کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں جانیں اور ان پر عمل کریں تاکہ ان ممالک میں خلاف ورزیوں پر کسی بھی سزا سے بچ سکیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: