متحدہ عرب امارات: پولیس کا 'ڈلیوری سواروں' کو کوویڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنے پر انعام

 متحدہ عرب امارات: پولیس کا 'ڈلیوری سواروں' کو کوویڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنے پر انعام


ابوظہبی پولیس نے ڈیلیوری سواروں کو کووڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر انہیں انعام دیا ہے۔

 

 پولیس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہیپی نیس پیٹرول ڈیلیوری سواروں کو کوپن تحفے دئیے گئے ہیں۔ یہ تحائف گزشتہ سال شروع کی گئی مہم کا حصہ تھے۔ 

 

 ابوظہبی میں متعدد سرکاری محکموں نے نومبر 2021 میں ڈیلیوری سواروں کے لیے موٹر سائیکل کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کے لیے تعاون کیا تھا۔

 

یہ مہم مختلف شعبوں میں ریستوراں، اشیائے خوردونوش کی دکانوں، کورئیر کی خدمات اور دیگر اسی طرح کے کاروباروں میں کام کرنے والے ڈیلیوری سواروں پر زور دیتی ہے کہ وہ ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے تمام اصولوں کی پابندی کریں۔ 

 

پولیس کے ہیپی نیس پٹرولز اکتوبر 2016 سے سڑکوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں گاڑی چلانے والوں کو بلیک پوائنٹس اور جرمانے کے بجائے واؤچرز اور تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ 

 

 گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے اچھے ڈرائیوروں میں ایکسپو پاسپورٹ اور تحائف تقسیم کیے تھے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: