متحدہ عرب امارات اب تک 500،000 ٹیسٹنگ کٹس ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بھیج چکا ہے

متحدہ عرب امارات اب تک 500،000 ٹیسٹنگ کٹس ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بھیج چکا ہے

 05  جون 2020: (جنرل رپورٹر) امارات کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو 500،000 کورونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کی ہیں جن کی مجموعی قیمت 10 ملین ڈالر ہے۔ یہ عطیہ عرب امارات کی معروف آرٹیفیشل انٹیلیجینس اینڈ کلاوڈ کمپوٹنگ کمپنی، گروپ 42 اور چائنیز بی جی آئی کے تعاون سے دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون، ریم الہاشمی، نے کہا ہے کہ ہمیں اس وبائی مرض کو روکنے کے سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔ کورونا وائرس کو ایک حقیقی کثیر الجہتی نظام کے زریعے عالمی سطح پر رد عمل کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ڈبلیو ایچ او کا ایک اسٹریجک عالمی شراکت دار ہے اور ہم امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر کووڈ19 کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: