موسم گرما کے دوران سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان رہنما ہدایات پر عمل کریں

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، سفر ، ہدایات ، ویکسین ، ویکسینیٹڈ ، شارجہ ، صحت ، تحفظ ، سیاحت ، کرائسس ، ڈیزاسٹر ، وباء ، الھوسن ، ماسک ، فاصلہ ، قرنطینہ ، ٹیسٹ

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ ممالک سیاحوں کے لئے کھل چکے ہیں، آپ فوری سفر کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں. لیکن اگر آپ کو ان اقدامات کے بارے میں تشویش ہے، جو آپ کو ہموار اور محفوظ سفر کے لئے اٹھانے کی ضرورت ہے، تو مندرجہ بالا فہرست کو ذہن نشین کر لیں؛

 

نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کی جانب سے 6 جولائی کو پریس بریفنگ میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ان ممالک کے تقاضوں اور طریقہ کار کے بارے میں جانیں جن کا وہ دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان پر عمل کریں تاکہ ان ممالک میں لاگو ہونے والی خلاف ورزیوں پر کسی بھی قسم کی سزا سے بچا جا سکے۔ رواں ماہ کے اوائل میں دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مسافروں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ایسے مقامات کا دورہ کرنے سے گریز کریں جہاں کوویڈ-19 کی شدید وباء پھیل رہی ہے۔

 

چیک کریں کہ آپ کو لینڈنگ کے بعد قرنطینہ مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی یا آپ نے جس منزل کا انتخاب کیا ہے وہ قرنطینہ فری سفر پیش کرتی ہے۔

 

سفر سے قبل مکمل ویکسین وصول کر لینی چاہیے۔ دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کہیں بھی سفر کرنے سے پہلے اپنی دوسری خوراک کے بعد کم از کم 14 دن انتظار کریں۔ یہ جسم کو اپنی قوت مدافعت کو زیادہ بہتر کرنے کے لئے وقت دیتا ہے۔

 

بین الاقوامی سفر کے لئے، آپ کو اپنی منزل کی ضروریات کی بنیاد پر اپنی پرواز کی روانگی کے وقت سے 48 یا 72 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 

اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے منفی پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ اور ویکسین سرٹیفکیٹ کی متعدد کاپیاں بھی رکھنی چاہئیں۔ اگر آپ صحت کی صورتحال کی وجہ سے ویکسین لینے کے اہل نہیں ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی ویکسین سے استثنیٰ کی کاپی رکھیں۔

 

چیک کریں کہ آپ کی ایئر لائن آئی اے ٹی اے ٹریول پاس استعمال کر رہی ہے، جسے اب الھوسن ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اپنی منزل کے لئے درکار الھوسن ایپ یا کوئی اور ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر آپ نے ابھی تک الھوسن ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کی ہے تو فوری طور پر ایسا کرنا ضروری ہے۔

 

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہر وقت بنیادی کوویڈ-19 احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اس میں عوامی سطح پر چہرے کا ماسک پہننا، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے پرہیز کرنا اور ہمیشہ دوسروں سے کم از کم دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا شامل ہے۔

 

جب آپ متحدہ عرب امارات واپس جانے کا ارادہ کر رہے ہوں تو آپ کو اپنی پرواز کی روانگی کے وقت کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ لینے اور آمد پر ٹیسٹ لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اس کا انحصار اس ملک پر ہے جہاں سے آپ سفر کر رہے ہیں، یا پرواز کے ضوابط پر۔ ایک بار جب آپ متحدہ عرب امارات واپس آجائیں گے تو قرنطینہ کے ضوابط اس بنیاد پر مختلف ہوں گے کہ آپ ابوظہبی، دبئی یا شارجہ میں اتر رہے ہیں۔

 

ابوظہبی

ابوظہبی میں اگر آپ گرین لسٹ میں مذکور کسی بھی ملک سے پہنچ رہے ہیں تو آپ کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تاہم، آپ کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے ساتھ ساتھ چھٹے دن فالو اپ ٹیسٹ اور 12 ویں دن ایک اور فالو اپ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی، یہ اس صورت میں ہے اگر آپ نے ویکسین وصول نہیں کی ہوئی ہے۔ اگر آپ کسی گرین لسٹ کے علاوہ ملک سے سفر کر رہے ہیں، تو آپ کو اپنے ویکسینیشن سٹیٹس کے لحاظ سے سات سے بارہ دن کے لئے قرنطینہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 

دبئی

جس ملک سے آپ واپس آرہے ہیں اس کی بنیاد پر دبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر آپ کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو آمد پر ایک اور ٹیسٹ دینا ضروری ہے، تو آپ کو ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے تک اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے تو آپ کو تنہائی میں رہنا ہوگا اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے، تو آپ کو اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوویڈ-19 سمارٹ ڈی ایکس بی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ضروری ہے۔

 

شارجہ

شارجہ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر آپ کو پی سی آر ٹیسٹ لینے اور نتائج موصول ہونے تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر نتیجہ مثبت ہے تو آپ کو 10 دن تک تنہائی میں رہنا ہوگا اور وزارت صحت و روک تھام کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

 

گلف نیوز


یہ مضمون شئیر کریں: