محکمہ صحت ابوظہبی نے تمام نجی ہیلتھ کئیر سینٹرز کو کورونا فری قرار دے دیا

محکمہ صحت ابوظہبی نے تمام نجی ہیلتھ کئیر سینٹرز کو کورونا فری قرار دے دیا

11 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت ابوظہبی نے کوویڈ19 کے خلاف شعبہ صحت کی جاری کوششوں کی کامیابی کو اجاگر کرنے کے لئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امارات میں صحت کی نگہداشت کرنے والے تمام سینٹرز اب "کورونا فری" ہیں۔

العین میں عین الخلیج اسپتال کے علاوہ وی پی ایس ہیلتھ کئیر اور این ایم سی ہیلتھ کئیر سے متعلقہ تمام سہولیات اب کوویڈ19 کیسز سے مکمل طور پر آزاد ہیں اور اب یہ ہیلتھ کئیر سینٹرز دوبارہ مریضوں کی صحت سے متعلق دیکھ بھال کی بھرپور خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے امارات کے متعدد اسپتالوں کو کوویڈ19 مریضوں کا مزید علاج کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے جن میں ابوظہبی میں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال اور العین میں العین اسپتال شامل ہے۔ محکمہ کی جانب سے مرض کی علامات رکھنے والے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے وہ مناسب نگہداشت حاصل کے لئے مذکورہ بالا ہیلتھ کئیر سینٹرز سے رابطہ کریں


یہ مضمون شئیر کریں: