محکمہ صحت ابوظہبی میں اعلی کثافت والے علاقوں میں مفت کورونا ٹیسٹ کر رہا ہے

محکمہ صحت ابوظہبی میں اعلی کثافت والے علاقوں میں مفت کورونا ٹیسٹ کر رہا ہے

31 مئی 2020: (جنرل رپورٹر)  محکمہ صحت نے اعلی کثافت آبادی والے ایک سے زیادہ ہاوسنگ کمپلیکسز میں مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے قومی اسکریننگ پروگرام میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد امارات کے رہائشیوں کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ تعداد کی اسکریننگ کرنا ہے اور زیادہ آبادی والے رہائشی علاقوں کا احاطہ کرنا ہے۔ یہ عمل 30 مئی ہفتہ کے روز سے شروع ہو چکا ہے اور کورونا وائرس کے مفت اسکریننگ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کے لئے صحت کی دیکھ بال کی خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بناتے ہوئے معاشرے کی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنا ہے، اور جانچ پڑتال کے عمل کو مزید منظم کرنا ہے۔

زیادہ سے زیادہ کورونا وائرس اسکریننگ ٹیسٹ کرنا بھی کورونا کے پھیلاو کو کم کرنے کی حکمت عملی ہے تا کہ لوگوں کی صحت برقرار رہ سکے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: