محکمہ صحت ابوظہبی کی ہیلتھ کیئر سسٹم انفارمیشن سیکورٹی کے لئے حکمت عملی تیار

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، قواعد ، صحت ، انفارمیشن ، سیکیورٹی ، سٹریٹیجی ، اصول ، خطرات ، راہنمائی ، محفوظ ، انفراسٹرکچر ، سہولت ، انشورنس ، سروسز ، مریض ، ڈیٹا ، وباء

محکمہ صحت، ابوظہبی (ڈی او ایچ) نے ابو ظہبی ہیلتھ کیئر انفارمیشن کے لئے سیکیورٹی حکمت عملی بنانے کا اعلان کیا ہے۔


 اس حکمت عملی کا مقصد سائبر خطرات سے تحفظ فراہم کرنا اور انہیں مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لئے ابوظہبی کے شعبہ صحت کی ترقی کے لئے جامع رہنمائی دینا ہے۔


 محکمہ صحت، ابوظہبی پہلا ادارہ ہے جو صحت کے تحفظ کے لئے اس نوعیت کی حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔ یہ کاوشیں شعبہ صحت کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔

 شعبہ صحت ابوظہبی کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الكعبي نے کہا ہے کہ ہمیں محکمہ صحت میں اس ایسی  شروعات کرنے پر فخر ہے اور یہ سب امارات کی دانشمندانہ قیادت کے وژن کے مطابق ہے تاکہ ہم عالمی معیار کے مطابق ٹیکنالوجی کے زریعے خدمات فراہم کر سکیں۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی معاملات کے لئے متعلقہ اقدامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ 


اس حکمت عملی میں چھ اہم شعبے سائبر سیکیورٹی گورننس،سائبرسیکیورٹی کی مضبوطی ، سائبر سیکیورٹی کی استعداد ، سائبر سیکیورٹی پارٹنرشپ ، سائبر سیکیورٹی مضبوطی اور سائبرسیکیورٹی جدید حل شامل ہیں۔ ا


انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر جدید  حکمت عملی پر کام کریں گے اور ہیلتھ کیئر سیکٹرز کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو تیز کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو جاری رکھیں گے تاکہ شعبہ صحت میں معاشرے کے تمام افراد کو جدید خدمات فراہم کی جا سکیں۔


 اس حکمت عملی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جس کی رسائی متحدہ عرب امارات میں صحت کے تمام مراکز،بشمول ماہرین صحت،انشورنس اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں،وینڈرز اور ایسی مجاز پارٹیزجن کو مریضوں کی صحت سے متعلق اعدادوشمار تک رسائی حاصل ہے،یا اس کا انتظام کرتے ہیں یا اعداد و شمار جمع کرتے ہیں، سب کو ہو گی۔




یہ مضمون شئیر کریں: