محکمہ صحت - ابوظہبی کی 'جیٹیکس ٹیکنالوجی ویک' میں گورنمنٹ ہیلتھ پلیٹ فارم کی نمائش

محکمہ صحت - ابوظہبی کی 'جیٹیکس ٹیکنالوجی ویک' میں گورنمنٹ ہیلتھ پلیٹ فارم کی نمائش


  محکمہ صحت- ابوظہبی (ڈی او ایچ) جیٹیکس ٹیکنالوجی ہفتہ 2021 میں گورنمنٹ ہیلتھ پلیٹ فارم متعارف کروا رہا ہے۔

 

 اس پلیٹ فارم کا مقصد سرکاری اداروں میں ہیلتھ سٹیٹس انڈیکس فراہم کرکے اور آجروں کو کام کی جگہ پر آگاہی اور اسکریننگ مہمات کی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کت کے ایک صحت مند کام کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔ تجزیات فراہم کرنے کے لیے جدید آرٹیگیشل انٹیلیجینس ٹیکنالوجیز اور پیشن گوئی کے جدید ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ، گورنمنٹ ہیلتھ پلیٹ فارم تمام رجسٹرڈ سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی صحت کی حفاظت کرتا ہے اور کاروباری تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔ 

 

 پرائیویسی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرتے ہوئے ، شعبہ صحت ابوظہبی نیا پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے اور اسے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ (ڈی جی ایس) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جو کہ کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

 

 جیٹیکس ٹیکنالوجی ویک 2021 کے دوران ڈی او ایچ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی اور انڈر سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ فہد سلیم القیومی کی جانب سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر محکمہ صحت - ابوظہبی کے چئیرمین عبداللہ بن محمد الحمید اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ (ڈی جی ایس) علی راشد الکتبی موجود تھے۔

 

 ڈی او ایچ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے کہا کہ یہ تعاون ہماری دانشمندانہ قیادت کی جاری کوششوں اور رہنمائی کے مطابق ہے۔ ابوظہبی کے کوویڈ19 کے شاندار ردعمل کے بعد ، امارات میں کمیونٹی کے تمام ممبران صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اگر کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کی بات کی جائے تو ہمیں ایک جدید اور بروقت حل پیش کرنے والے پلیٹ فارم کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔

 

 یہ پلیٹ فارم کوویڈ19 کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ نظام تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ویکسین کی تفصیلات مہیا کرتا ہے اور حفاظتی تدابیر تیار کرنے اور سرکاری محکموں کے لیے ہیلتھ سٹیٹس انڈیکس کے طور پر بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ 

 

ڈی ایچ ایس ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ (ڈی جی ایس) کے انڈر سیکریٹری فہد سلیم القیومی نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈی جی ایس کے درمیان معاہدہ مستقبل کی حکومت کو فعال کرنے اور حکومتی اداروں میں اعلی درجے کی کارکردگی کے حصول کی کلید ہے۔ گورنمنٹ ہیلتھ پلیٹ فارم آج لانچ کیا گیا ہے جو ڈی جی ایس کو جدید تجزیات اور رہنمائی فراہم کرے گا جو ایچ آر سسٹمز کے لیے نئے طریقوں اور قواعد و ضوابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تمام پروگراموں اور اقدامات کو تیار کرے گا تاکہ تمام اے ڈی سرکاری ملازمین کے لیے صحت مند اور محفوظ کام کے ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔


یہ مضمون شئیر کریں: