کورونا وائرس: والدین اپنے بچوں کو اسکول واپسی کے لئے کس طرح بہتر طریقے سے تیار کرسکتے ہیں؟

کورونا وائرس: والدین اپنے بچوں کو اسکول واپسی کے لئے کس طرح بہتر طریقے سے تیار کرسکتے ہیں؟

08  اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے اساتذہ 30 اگست کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاری کر رہے ہیں۔ اور مہینوں بعد پہلی بار کلاس رومز میں واپسی کا امکان ہے ۔ ابوظہبی میں ، والدین کو رواں ہفتے کے آخر میں بتایا جائے گا کہ ان کے بچوں کا اسکول کس ماڈل پر عمل پیرا ہوگا۔ کچھ سکول فل ٹائم کھلیں گے، کچھ ہاف ٹائم کے ساتھ فاصلاتی تعلیم برقرار رکھیں گے لیکن یہ بات تو طے ہے کہ بچوں کو کچھ نا کچھ وقت کے لئے سکول جانا پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اس لحاظ سے خود کو تیار رکھیں اور بچوں کو بتائیں کہ اس سال ان کے سکول کتنے مختلف ہوں گے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ بیس سیکنڈ تک ہاتھ کس طرح دھونے ہیں؟ اور چھینکنے یا کھانسنے کی صورت میں کس طرح ٹشو یا کپڑا رکھنا ہے کہ دوسرے اس کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں نیز 6 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ماسک کی اہمیت متعلق بتائیں اور انہیں ماسک پہنا کر سکول بھیجیں۔ ان کی نیند کا خاص خیال رکھیں تا کہ جب وہ اسکول کے لئے جائیں تو فریش ہوں۔

 


یہ مضمون شئیر کریں: