کچھ ممالک کے افراد پر متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد

کچھ ممالک کے افراد پر متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد

اگرچہ دبئی تمام مسافروں کے لئے کھلا ہے مگر ایئر لائنز نے واضح کیا ہے کہ فی الحال بعض ممالک کے مسافر براہ راست دبئی میں پرواز نہیں کرسکتے ہیں چاہے وہ رہائشی ویزا رکھنے والے ہی کیوں نہ ہوں۔ 

 

امارات اور فلائی دبئی دونوں نے دبئی جانے والی سفری ضروریات کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جو مسافر دبئی کا سفر کرنے سے قبل گذشتہ 14 دن میں جنوبی افریقہ یا نائیجیریا کے راستے میں داخل ہوئے یا منتقل ہوئے ہیں وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

 

 تاہم یہ سفارتی مشن کے ممران اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے لاگو نہیں ہے جو متحدہ عرب امارات واپس جارہے ہیں۔ نائیجیریا سے سفر کرنے والے سفارتی مشن کے ممبران کو نائیجیریا میں منظور شدہ لیبارٹری سے منفی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ فلائی دبئی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے ٹرانزٹ ویزہ والے مسافروں کو بھی اجازت نہیں دی گئی ہے ، جو گذشتہ 14 دنوں میں جنوبی افریقہ میں داخل ہوئے یا گزرے تھے۔ تاہم ، نائیجیریا جانے والے بیرونی مسافروں پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔ فلائی دبئی ویب سائٹ کے مطابق ، یہ پابندیاں 24 فروری سے نافذ العمل ہیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: