کپڑے کے ماسک سے پرہیز کریں؛ ڈاکٹروں کا رہائشیوں کو مشورہ

کپڑے والا ماسک نا پہنیں ، کون سا ماسک بہتر، امارات میں بہتر ماسک، بہتر ماسک ڈاکٹرز


چونکہ دنیا بھر میں کوویڈ19 کے انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے، متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بہتر تحفظ کے لیے کپڑے والے ماسک کی بجائے 3 پرتوں والے سرجیکل ماسک پہنیں۔ 

 

صحت حکام نے کہا کہ خاص طور پر، کپاس سے بنے کپڑے کے ماسک سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کے بجائے، رہائشی سرجیکل، کے-این95 یا این95 ماسک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

 

 راس الخیمہ ہسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر اور نیورولوجسٹ، ڈاکٹر سویتا پرکاش آدتیہ، نے کہا ہے کہ کئے گئے ایک مطالعہ میں، یہ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ کپڑے کے ماسک صرف 47 فیصد تحفظ فراہم کرتے ہیں، جب کہ کے-این95 اور این95 کے ساتھ سرجیکل ماسک 95 فیصد تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

 

 ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ خصوصی میڈیکل ماسک سب سے زیادہ موثر ہیں۔ شارجہ کے این-ویم-سی رائل ہسپتال کے فیملی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر محمد زیدان نے بتایا کہ میڈیکل ماسک جیسے تنگ ماسک پہننا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہترین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ این95 کورونا وائرس کے خلاف 95 فیصد مؤثر ہے، لیکن اسے مستقل بنیادوں پر استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے ایسے ماسک کی سفارش کرتے ہیں۔ 

 

باقاعدہ استعمال کے لیے، 3-پلائی سرجیکل ماسک بہترین آپشن ہیں کیونکہ یہ بہتر تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہ ماسک ڈاکٹروں کے ذریعہ کلینیکل سیٹنگ کے ساتھ ساتھ آپریشن رومز میں پہنا جاتا ہے۔ 

 

 صرف صحیح ماسک پہننے کے علاوہ، صحت ماہرین نے ماسک کو صحیح طریقے سے پہننے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ 

 

ڈاکٹر سویتا ادتیہ نے کہا ہے کہ میں لوگوں کو ماسک پہنے ہوئے اپنی ناک کھلی ہوئی دیکھتی ہوں اور اس طرح انہیں کوئی تحفظ نہیں ملتا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ ماسک کا مقصد کاسمیٹک نہیں ہے بلکہ اس شخص کی حفاظت کرنا ہے جو اسے پہن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک میں مناسب فٹنگ ہونی چاہیے تاکہ یہ آپ کے منہ اور ناک کو ڈھانپے۔ ماسک کا سائز، اسے پہننے کا طریقہ اور ماسک کی سختی بہت اہم ہے۔

 

 ماسک کی اندرونی تہہ کو بے نقاب نہیں کیا جانا چاہئے اور اسے احتیاط سے سنبھالنا چاہئے۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی ماسک کو اس کی مقررہ حد سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ 

 

این95 آٹھ گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ان ماسکس کو جراثیم سے پاک کیا جا سکتا ہے اور دو یا تین بار مزید استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ ماسک کو اس وقت تبدیل کر لینا چاہیے جب وہ بھیگ جائیں، جو کہ عام طور پر آٹھ سے 10 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: