کار ٹیسٹنگ سینٹر میں داخل ہونے کے لئے منفی پی سی آر نتیجہ ہونا لازمی ہے

کار ٹیسٹنگ سینٹر میں داخل ہونے کے لئے منفی پی سی آر نتیجہ ہونا لازمی ہے

15 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) اجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جاری کردہ نئے رہنما خطوط کے مطابق ، سپیڈ وہیکل ٹیسٹنگ سینٹر میں کسٹمر ہیپینیس ہال تک صرف وہی لوگ رسائی حاصل کرسکتے ہیں جن کا پی سی آر کوویڈ19 کا منفی نتیجہ ہے۔ ٹیسٹ کے لئے ضروری ہے کہ وہ 72 گھنٹوں کے اندر لیا گیا ہو۔

کوویڈ19 ویکسن کے مکمل ٹیکے لگوانے والے صارفین کو قواعد سے استثنیٰ حاصل ہے۔ یہ قانون 13 فروری بروز ہفتہ سے لاگو ہے اور کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی طرف ایک احتیاطی قدم ہے۔ داخلے کے وقت حفاظتی اہلکاروں کے سامنے ویکسین کارڈ یا ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنا ہوں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: