جنرل وومین یونین نے ’آپ سب ذمہ دار ہیں: اگلے پچاس سالوں کی تیاری‘ سیریز کے تیسرے سیشن کا انعقاد کیا

سیشن آپ سب ذمہ دار ہیں: اگلے پچاس سالوں کی تیاری، جنرل ویمن یونین کا اجلاس

29جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) جنرل ویمن یونین نے کل 28 جولائی کو وزارت برائے خوراک و پانی کے تعاون سے "آپ سب ذمہ دار ہیں: اگلے پچاس سالوں کی تیاری " کے عنوان سے، سیریز کے تیسرے مباحثے کا اجلاس منعقد کیا۔

یہ سیشن جس کی میزبانی مریم حارب الہیمیری ، وزیر مملکت برائے خوراک و پانی نے کی، اس نے ملک سے متعلقہ چیلنجوں اور آئندہ کی امنگوں اور آئندہ پچاس سالوں کے لئے تیار ہونے والی وزارت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ 

شیخہ فاطمہ بنت مبارک، جنرل ویمن یونین کی چیئروومین، سپریم کونسل برائے زچگی و بچپن کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئروومن، نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات افراد کی ضروریات کو پورا کرنے اور کمیونٹی ، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر غذائی تحفظ اور پانی کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے مقامی اور بین الاقوامی خوراک کے نظام میں پیشرفتوں کی نگرانی کرتے ہوئے فوڈ سکیورٹی کو ترجیح دی ہے اور وہ مقامی پیداوار میں اضافے اور مختلف ذرائع سے منصوبوں اور پروگراموں کے مسودہ تیار کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: