فرنٹ لائن ہیروز آفس کا فرنٹ لائن ہیروز اور ان کے بچوں کے لئے اعلی تعلیم کے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

فرنٹ لائن ہیروز آفس اسکالر شپ پروگرام، فرنٹ لائن ہیروز وظائف سکالر شپ، امارات فرنٹ لائن ہیروز کوویڈ19

فرنٹ لائن ہیروز آفس کے چیئرمین ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ، شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت کے مطابق ، فرنٹ لائن کارکنوں کی حمایت کے ایک حصے کے طور پر، فرنٹ لائن ہیروز آفس نے فرنٹ لائن ہیروز اور ان کے بچوں کے لئے ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

 

 سندوق الوطن اور نجی شعبے کی مدد اور وزارت تعلیم کی شراکت کے ساتھ، اہل فرنٹ لائن ہیروز اور ان کے بچوں کو متحدہ عرب امارات کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے وظائف (سکالر شپ) تک رسائی حاصل ہوگی۔ فرنٹ لائنز پر کام کرنے والے افراد کی کوششوں اور قربانیوں اور معاشرے کے تحفظ میں ان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ، فرنٹ لائن ہیروز اور ان کے بچے 2021-22 تعلیمی سال سے شروع ہونے والے وظائف کے اہل ہوں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: