فرنٹ لائن ہیروز آفس غریب طبقہ کے فرنٹ لائن ہیروز کو توسیع شدہ میڈیکل انشورنس فراہم کرے گا

فرنٹ لائن ہیروز آفس غریب طبقہ کے فرنٹ لائن ہیروز کو توسیع شدہ میڈیکل انشورنس فراہم کرے گا

20 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) فرنٹ لائن ہیرو آفس نے ایک نئے اقدام کا اعلان کیا ہے جس میں شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت کے مطابق قوم کے پسماندہ فرنٹ لائن ہیروز اور ان کے قریبی خاندانوں کو توسیع شدہ طبی انشورینس فراہم کی جائے گی۔ 

نیا فرنٹ لائن ہیروز انشورنس ٹاپ اپ پروگرام متحدہ عرب امارات کی معروف صحت انشورنس ماہر نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی (دامن) کے ساتھ شراکت میں تیار کیا گیا ہے جس میں دفتر سے مالی اعانت شامل ہے۔ اس اقدام سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دفتر کی رجسٹری میں داخلہ لینے والے 10 ہزار اہل پیشہ ور افراد کو توسیع شدہ کوریج سے فائدہ پہنچے۔


ابوظہبی گورنمنٹ کی جانب سے مستحق فرنٹ لائنرز کے لئے اس سہولت کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: