دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی والدین کو اسکول میں اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق رہنما خطوط جاری

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی والدین کو اسکول میں اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق رہنما خطوط جاری

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے ان 10 طریقوں پر روشنی ڈالی ہے جن پر والدین کو اپنے اور دوسروں کے بچوں کو سکول میں کوویڈ19 سے محفوظ رکھنے کے لئے عمل درآمد کرنا چاہیے۔

 

یہ گائیڈ بک (رہنما خطوط) دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جن کا مقصد والدین کو اپنے آپ کو ، کنبہ اور برادی کو کوویڈ19 سے محفوظ رکھنے کے بہترین طریقوں پر درست اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا ہے۔ 

 

ان رہنما خطوط میں لکھا ہے کہ اگر آپ کے بچے میں مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی ایک ہو تو اسے اسکول نا بھیجیں۔ 

 بخار جو 37 سی کے برابر یا زیادہ ہو، جسم میں درد ، کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ، سر درد ، ذائقہ محسوس نا ہونا، اسہال ، متلی ، گلے کی سوجن اور ناک بہنا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں والدین کو فوری طور پر اسکول کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔ اگر ضرورت ہو تو ، والدین کو لازمی طور پر طبی مشورہ لینے اور بچے کو اسکول واپس بھیجنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ اگر نتیجہ منفی ہے تو ، والدین بچے کو اس وقت ہی اسکول بھیج سکتے ہیں جب اس میں ایسی علامات نہیں ہیں۔

 

اس کے علاوہ مزید کہا کہ بچے کو سماجی اجتماعات مین بھیجنے سے گریز کریں۔ اگر وہ کسی کوویڈ19 میں مبتلا شخص کے ساتھ کچھ دیر رہا ہے تو سکول میں اطلاع دینے کے ساتھ اسے دس دن گھر میں قرنطینہ ہونا چاہیے۔ مزید برآں، بچے کو اپنی اشیاء کا تبادلہ کسی اور سے نہیں کرنا چاہیے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: