دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کورونا مریضوں کے لئے نئی طبی آئسولیشن سہولت کا قیام

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کورونا مریضوں کے لئے نئی طبی آئسولیشن سہولت کا قیام

 02  جون 2020: (جنرل رپورٹر) وام کے زرائع کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے نئی طبی آئسولیشن سہولت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کووڈ19 کے مریضوں کے لئے بنایا جانے والا یہ نیا طبی مرکز، راشد ہسپتال کے قریب الگ امارت میں واقع ہے جو پندرہ سو مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس ہسپتال مین 25 کمرے ہیں جن میں آئی سو یو، میڈیکل آئسولیشن اور ٹریٹمنٹ ایگزامینیشن کے کمرے بھی شامل ہیں جبکہ یہاں عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ڈی جی دبئی ہیلتھ اتھارٹی، حمید القطامی نے اس نئے طبی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا طبی مرکز کووڈ19 کے خلاف لڑنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اس نئے طبی مرکز میں تمام طبی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ مزید کہا کہ وائرس سے متعلق عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تا کہ اس پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کر سکیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: