دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اندرون ملک مسافروں کے لئے ٹریول پروٹوکول میں ترمیم کا اعلان

دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اندرون ملک مسافروں کے لئے ٹریول پروٹوکول میں ترمیم کا اعلان

28 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے آج دبئی کے اندرون ملک مسافروں کے سفری پروٹوکول میں ترمیم کا اعلان کیا ہے جو اتوار 31 جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔ 

تازہ ترین معلومات کے مطابق نظرثانی شدہ پروٹوکول کے ایک حصے کے طور پر ، متحدہ عرب امارات کے رہائشی ، جی سی سی شہریوں اور زائرین کو دبئی روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہی آئے ہوں۔ کمیٹی نے یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد (ان ممالک میں وبائی صورتحال کی بنیاد پر) دبئی آمد پر اضافی ٹیسٹ کروائیں گے- پروٹوکول بیرون ملک سے ملک واپس آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے یکساں رہے گا ، جو ان کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانے سے مستثنیٰ بنائے گا ، قطع نظر اس کے کہ وہ کس ملک سے آرہے ہیں۔ دبئی آمد پر انہیں صرف پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ کمیٹی نے پی سی آر ٹیسٹوں کی میعاد کی مدت کو 96 گھنٹے سے کم کرکے 72 گھنٹے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: