دبئی بجلی و پانی اتھارٹی کا معزور ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے تربیتی سیشن کا اہتمام

دبئی بجلی و پانی اتھارٹی کا  معزور ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے تربیتی سیشن کا اہتمام

02 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈیووا) نے معزور ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے تربیت اور ترغیبی سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ یہ سیشن معزور لوگوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی وژن کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ 


یہ سیشن ڈیووا کی باقاعدہ میٹنگوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد باہمی بات چیت کو فروغ دینا اور آفس اور معاشرے میں ان کو بااختیار بنانا، ان کی خوشی میں شامل ہونا نیز ان کی کوویڈ19 کے منفی اثرات سے بچنے میں جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق ان کے خیالات اور سفارشات کے بارے میں جاننا ہے۔ 


سیشن کے دوران ، ڈیووا کے عملے نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے کام کی جگہ پر عمارتوں ، سہولیات اور خدمات سے متعلق لوازمات پر ملازمین کے اہلخانہ کی تجاویز کو سنا۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: