دبئی ایئرپورٹ چیک پر پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسین کے ثبوت کے لئے اماراتی شناختی کارڈ کے استعمال کا اعلان

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات ، ائیرپورٹ ، شناختی ، کارڈ ، ائیرلائنز ، صحت ، چیک ، ان ، مسافر ، ویکسین ، آئیاٹا

ایمریٹس ایئر لائن اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے درمیان ایک نئے معاہدے سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو اب تحریری منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ یا ویکسین کارڈ پیش کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ اماراتی شناختی کارڈ اب دبئی ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس نظام کو عرب ہیلتھ کے پہلے روز متعارف کرایا گیا۔

 

جب مسافر چیک ان ڈیسک پر پہنچتے ہیں تو وہ کارڈ ریڈر میں اپنی ایمریٹس آئی ڈی ڈالیں گے۔ اس عمل سے انکی پی سی آر رپورٹس اور ویکسینیشن کی حیثیت معلوم ہو جائے گی۔ 

 

ایمریٹس ایئر لائن اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے درمیان کوویڈ-19 میڈیکل ریکارڈز کی مکمل ڈیجیٹل تصدیق جاری ہے۔ اس سے رہائشیوں کے لئے چیک ان کے اوقات میں تیزی آجائے گی۔

 

ایمریٹس نے صارفین کو یقین دلایا کہ وہ صرف کوویڈ-19 داخلے کی ضروریات اور مسافر کی منزل سے متعلق معلومات استعمال کرے گا۔ حکام نے بتایا کہ چیک ان مکمل ہونے کے بعد ایئر لائن کے نظام سے مسافر کے میڈیکل ریکارڈ سے متعلق معلومات ہٹا دی جائیں گی۔

 

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئیاٹا) کی جانب سے تیار کردہ ٹریول پاس بھی اب استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے کوویڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج اور ویکسینیشن کارڈز ایئر لائنز کے ساتھ شیئر کئے جا سکتے ہیں۔ آئیٹا ٹریول پاس کو ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، سعودیہ اور گلف ایئر کے ہوائی اڈوں اور امیگریشن چیک پوائنٹس پر استعمال کیا جائے گا۔

 

دی نیشنل


یہ مضمون شئیر کریں: