دبئی ائیرپورٹ پر پی سی آر کے نئے تیز ٹیسٹ ، تین سے چار گھنٹوں میں نتائج تیار

دبئی ائیرپورٹ پی سی آر ٹیسٹ، پی سی ار ٹیسٹ رپورٹ 3 سے 4 گھنٹوں میں دبئی ائیرپورٹ کوویڈ19 قوائد

دبئی ایئرپورٹ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لئے ایک لیبارٹری قائم کر رہا ہے جو صرف 3 سے 4 گھنٹوں میں کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ دے گا جس سے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں مسافروں کے رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 دبئی ایئر پورٹ کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا ہے کہ ہم ٹرمینل 2 کے قریب ایک لیب قائم کرنے جارہے ہیں جہاں پی سی آر ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ان کے نتائج 3 سے 4 گھنٹوں میں دستیاب ہوں گے۔

 

 بدھ کے روز عرب ٹریول مارکیٹ 2021 میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی مسافروں کی آمد پر طبی پہلو پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہےجس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو خاص امتیاز حاصل ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: