دبئی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپریم کمیٹی نے جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے ٹریول پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کر دیا

ہندوستان سے دبئی، نائجیریا سے دبئی، جنوبی افریقہ سے دبئی، دبئی کوویڈ19 سفر


دبئی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپریم کمیٹی نے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے دبئی کے ٹریول پروٹوکول کے قوائد کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ بدھ 23 جون ، 2021 سے نافذ العمل ہوں گے۔


 اس اپ ڈیٹ میں کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ہر ایک کی صحت اور تندرستی کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر غور کیا گیا ہے۔


 نئے پروٹوکول کے تحت جنوبی افریقہ سے آنے والے ایسے مسافر جو متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں، انہیں دبئی روانگی سے 48 گھنٹے قبل والا پی سی آر منفی ٹیسٹ نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ 


متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ ہے۔ دبئی پہنچنے پر مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔ ٹرانزٹ مسافروں کو آخری مقامات کے اندراج پروٹوکول کی تعمیل کرنی ہو گی۔


 نائیجیریا سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے لئے منفی ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا جو روانگی سے 48 گھنٹے قبل لیا ہونا لازمی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اس ضرورت سے استثنی حاصل ہے۔ منفی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ میں ایک کیو آر کوڈ ہونا چاہئے اور یہ ٹیسٹ نائیجیریا کی حکومت کی طرف سے منظور شدہ لیبز کے ذریعہ ہونا لازمی ہے۔ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ ٹرانزٹ مسافروں کو آخری مقامات کے اندراج پروٹوکول کی تعمیل کرنا ہو گی۔


 ہندوستان سے آنے والوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہوں اور انہیں روانگی سے 48 گھنٹے قبل کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اس ضرورت سے استثنی حاصل ہے۔ سرٹیفیکیٹ پر کیو آر کوڈ ہونا لازمی ہے۔ 


مزید برآں ، ہندوستان سے آنے والے مسافروں کو دبئی روانگی سے چار گھنٹے قبل پی سی آر کا تیز ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہے۔ دبئی پہنچنے پر انہیں پی سی آر کا دوسرا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔ مزید برآں ، دبئی پہنچنے کے بعد ، ہندوستان سے آنے والے مسافروں کو اپنے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک قرنطینہ ہونا ہو گا جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ تقریبا 24 گھنٹوں کے اندر آ جاتا ہے۔


 متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور سفارتکاروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہے۔  سپریم کمیٹی نے کہا ہے کہ تازہ ترین ٹریول پروٹوکول مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفتوں پر مبنی احتیاطی تدابیر پر نظر ثانی اور ان کی اصلاح کے باقاعدہ عمل کا حصہ ہے۔ 




یہ مضمون شئیر کریں: