دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پبلک بس سروس دوبارہ شروع

دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پبلک بس سروس دوبارہ شروع

 دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پبلک بس سروس ایک سال سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ 

 

ای 101 سروس جبل علی کے قریب ابن بطوطہ سے ابوظہبی کے مرکزی بس اسٹیشن تک چلے گی۔ 

 

یہ بس سروس اپریل 2020 میں کوویڈ19 کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد معطل کی گئی تھی۔ ابوظہبی اور دبئی کے درمیان سرحد پر پولیس چیکنگ اپنی جگہ پر موجود ہے جہاں پر مسافروں کو کوویڈ19 منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا نیز مسافروں کو بس میں داخل ہونے سے پہلے اسٹیشن پر الہوسن ایپ پر اپنی حیثیت دکھانی ہوگی۔

 

 پولیس ہر شخص کی دبئی سے ابوظہبی سفر میں موجود سرحدی چوکی پر الہوسن ایپ کی آن بورڈ چیکنگ بھی کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کوویڈ19 منفی ہیں۔ 

 

ابوظہبی میں داخل ہونے والے مسافروں کا الہوسن ایپ پر گرین سٹیٹس ہونا ضروری ہے۔ گرین سٹیٹس کے لئے ویکسین کی دونوں خوراکیں اور ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔ غیر ویکسین شدہ افراد کو کوویڈ19 ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ابوظہبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ 

 

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پیر کو ابوظہبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کے تعاون سے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ 

 

آر ٹی اے میں منصوبہ بندی اور کاروباری ترقی کے ڈائریکٹر عادل شکری نے کہا ہے کہ یہ راستہ دونوں امارات کے درمیان بڑے پیمانے پر نقل و حمل اور مسافروں کے آسان سفر کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آر ٹی اے نے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام قابل اطلاق احتیاطی اقدامات جیسے سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: