برازیل کے وزیر امور خارجہ اور عبداللہ بن زید نے انسداد کووڈ19 کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا

برازیل کے وزیر امور خارجہ اور عبداللہ بن زید نے انسداد کووڈ19 کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا

 06  جون 2020: (جنرل رپورٹر) امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور برازیل کے وزیر امور خارجہ ارنسٹو اراجو نے آج ایک وڈیو کانفرنس کال میں دونوں ممالک کے مابین دوستی اور تعاون بالخصوص تجارتی،معاشی سرمایہ کاری، فوڈ سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سفارتکاروں نے انسداد کووڈ19 کی کوششوں اور اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وبائی امراض کو روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا اور صحت، انسانی ہمدردی اور معاشی اثرات کو دور کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں فریقین کی جانب سے باہمی مزید خوشگوار تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے برازیل کی جانب سے کی جانے والی انسداد کووڈ19 کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔


یہ مضمون شئیر کریں: