پابندی میں توسیع کے بعد بھارتی شہروں سے دبئی جانے والی پروازوں کے لئے بکنگ دوبارہ کھل گئی

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، معطلی ، مسافر ، بھارت ، پروازیں ، ائیرلائنز ، بحالی ، ہندوستان ، نقصان ، ڈیلٹا ، ویریینٹ ، ممبئی ، کرایہ ، وباء

اگلے ہفتے سے بھارتی شہروں سے دبئی جانے والی فلائٹ سروسز پر بکنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ اب بھارت سے دبئی سفر کے لئے بکنگ، ٹریول ویب سائٹس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ کوویڈ-19 وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے 'ڈیلٹا ویریینٹ' کی وجہ سے کئی بار پروازوں کی معطلی کی گئی، تاہم 15 جولائی کو بھارت سے دبئی جانے والے راستے دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ ابوظہبی 21 جولائی سے ہندوستانی مسافروں کو امارت میں داخلے کی اجازت دے گا۔ ٹریول انڈسٹری کے ایک ذرائع کے مطابق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ عید کے بعد پروازیں کھل جائیں گی۔

 

سفر کی بحالی کی تصدیق ہونے کے اگلے دن ہی ہندوستانی کیریئر وسترا نئی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز چلائے گا۔ ایمریٹس ایئر لائن اور فلائی دبئی ممکنہ طور پر 16 جولائی کو بھارت سے دوبارہ پروازوں کا آغاز کریں گے۔ اتحاد ایئرویز 22 جولائی سے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ ممبئی سے دبئی تک کرایہ721 درھم سے 1,855 درھم کے دائرے میں ہے۔ نئی دہلی اس حساب سے تھوڑا سستا ہے، جس کا سب سے زیادہ کرایہ 1,597 درھم ہے۔ جنوبی ہندوستان کے شہر کوچی کے ٹکٹوں کی قیمت 2,799 درھم تک ہیں۔ تاہم کچھ پروازیں 900 درھم تک بھی دستیاب ہیں۔

 

پروازوں کا ممکنہ دوبارہ کھلنا ائیرلائنز کے لئے ایک بڑا فروغ ہوگا۔ خاص طور پر ہندوستانی ایئر لائنز کے لئے، جن کو ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2021 میں ہندوستان کی گھریلو ائیر ٹریفک میں 71 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

گلف نیوز


یہ مضمون شئیر کریں: