ایمریٹس ائیرلائن کا آسٹریلیا کے لیے فلائٹ آپریشنز اور صلاحیت میں اضافہ

ایمریٹس ائیرلائن کا آسٹریلیا کے لیے فلائٹ آپریشنز اور صلاحیت میں اضافہ


 ایمریٹس ائیرلائن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے اندر اور باہر سفر کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے آسٹریلیا کے لیے اپنے آپریشنز میں اضافہ کرے گی۔

 

 یہ اعلان آسٹریلیا کے 2 نومبر سے بین الاقوامی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے بعد نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ نے دونوں ریاستوں میں ویکسی نیشن کی شرح میں اضافے کے بعد، ویکسین شدہ مسافروں کو قرنطینہ کے بغیر واپس جانے کی اجازت دی ہے۔ 

 

سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ، امارات 2 نومبر سے دبئی اور سڈنی کے درمیان روزانہ ای-کے414/415 پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کرے گا۔

 

 میلبورن کے لیے ای-کے408/409 پروازیں ہفتہ میں چار دن چلیں گی جس میں طلب کے مطابق اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 

سڈنی اور میلبورن جانے والی پروازوں کی صلاحیت 100 فیصد پر واپس آ جائے گی جس سے تمام کیبن میں 354 مسافروں کو اس کی پروازوں میں سفر کرنے کی اجازت ملے گی۔

 

 آسٹریلوی شہری، مستقل رہائشی اور ان کے قریبی خاندان کے افراد کوویڈ19 کے شروع ہونے کے بعد سے پہلی بار دو مقامات پر ایک بار پھر غیر محدود سفر سے لطف اندوز ہو سکیں گے تاہم ان کا ٹی-جی-اے سے منظور شدہ ویکسین شدہ ہونا لازمی ہے چاہے وہ سیاحت کے لئے سفر کر ریے ہوں یا فیملی سے ملاقات کے لئے

 

 ایمریٹس کا فلیگ شپ 380اے طیارہ بھی 1 دسمبر سے دبئی سے سڈنی روٹ پر روزانہ کی بنیاد پر دروس فراہم کرے گا۔

 

 اس موقع پر، ایمریٹس کے ڈویژنل نائب صدر برائے آسٹریلیا بیری براؤن نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر آسٹریلوی رہائشیوں تک اپنی خدمات فراہم کرنے پر بے حد خوشی ہے۔ مسافر معمول پر واپسی کی تعریف کریں گے۔ آسٹریلیا گھر جانے کے خواہشمند ویکسین شدہ مسافروں کے لیے نیو ساؤتھ ویلز یا وکٹوریہ پہنچنے پر صلاحیت پر مزید کوئی پابندی نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی قرنطینہ ہوگا۔

 

 یکم نومبر سے، آسٹریلوی بھی تعطیلات کا منصوبہ بنا سکیں گے اور بین الاقوامی سطح پر سفر کر سکیں گے۔ یقیناً یہ ہمارے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ ہم دبئی میں اپنے مرکز کے ذریعے 120 سے زائد مقامات پر پھیلے ہوئے اپنے نیٹ ورک تک رسائی کے ساتھ ان صارفین کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے صارفین کی وفاداری کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کیونکہ ہم نے کوویڈ19 کے آغاز کے بعد سے مل کر چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم آسٹریلیا کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں اور ہمارے لیے خاص طور پر سڈنی کو نیٹ ورک میں شامل کرنا بہت خوش آئیندہ ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: