ایمبولیٹری ہیلتھ کئیر سروسز کا قومی اسکریننگ مراکز جمعہ اور ہفتہ کو بھی کھولنے کا اعلان

ایمبولیٹری ہیلتھ کئیر سروسز کا قومی اسکریننگ مراکز جمعہ اور ہفتہ کو بھی کھولنے کا اعلان

02 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ایمبولیٹری ہیلتھ کئیر سروسز نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسکریننگ مراکز اب جمعہ اور ہفتہ کو بھی کام کریں گے اور جانچ کی اہلیت کو بڑھانے کے لئے آپریٹنگ اوقات کو بھی صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک بڑھایا جائے گا۔ 

یہ اعلان ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ19 اور محکمہ صحت کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امارات  میں داخل ہونے کے لئے پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا رپورٹ کا منفی آنا لازمی ہے۔ توسیعی آپریٹنگ اوقات جن قومی اسکریننگ مراکز میں شامل لاگو ہوں گے ان میں دبئی، شارجہ، اجمان، ام الکوین، راس الخیمہ، فوجیرہ، سٹی واک، مینا راشد اور الخوانیج شامل ہیں۔ 

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر یہ ٹیسٹ پہلی بار قومی اسکریننگ مراکز میں مستحقین کے لئے مفت دستیاب ہے۔ غیر مستحق افراد کے لئے ٹیسٹ کی قیمت 370 درہم ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ الحصن ایپ میں دستیاب ہو گی اور ایس ایم ایس بھی کر دیا جائے گا


یہ مضمون شئیر کریں: