انسداد کووڈ19 کے لئے امارات کے تحقیقی مراکز اور لیبارٹریز مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت پر کام کر رہے ہیں

انسداد کووڈ19 کے لئے امارات کے تحقیقی مراکز اور لیبارٹریز مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت پر کام کر رہے ہیں

 06  جون 2020: (جنرل رپورٹر) انسانی صحت کے مستقبل کے تحفظ کے لئے متحدہ عرب امارات میں جدید تحقیقی مراکز اور لیبارٹریز انسداد کووڈ19 کے مقصد کے تحت بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک سے دوطرفہ شراکت پر عمل پیرہ ہیں۔

امارات میں قائم تحقیقی مراکز اور لیبارٹریز نے روس، برطانیہ، سویڈن، اٹلی، چین، ہندوستان، اسرائیل، جنوبی کوریا، فرانس، ملائیشیا، انڈونیشیاء، برازیل، مصر سمیت متعدد ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ بھی شراکت قائم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد شرکاء کو تجربات کا تبادلہ کرنے، علاج، ویکسن اور اسکریننگ کے موثر آلات کی نشاندہی کرنے کے لئے تحقیق اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: