اماراتی حکومت نے ملک کی صحت کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دی

اماراتی حکومت نے ملک کی صحت کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دی

15 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ملک میں صحت کی صورتحال متعلق میڈیا بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران ، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمدادی نے 7 اور 13 اکتوبر 2020 کے درمیان متحدہ عرب امارات میں صحت کی صورتحال کا تجزیہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کی نگرانی کے اعدادوشمار سے متعلق بتایا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 793،642 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جبکہ تصدیق شدہ کورونا کیسز کی تعداد میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹوں کے ذریعہ سامنے آنے والے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے جو پچھلے ہفتے کی طرح سیم ہے جو کہ یوروپی یونین، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی شرح کے مقابلہ میں کم ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ اموات کی تعداد میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 45 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اموات کی شرح 0.4 فیصد ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے جبکہ یہی شرح یورپی یونین میں 4.4 فیصد ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں 2.4 فیصد اور او ای سی ڈی ممالک میں 3.7 فیصد ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: