امارات کی آئی او آر اے کمیٹی کے ممبر ممالک سے کورونا معاملے میں میٹنگ کی میزبانی

امارات کی آئی او آر اے کمیٹی کے ممبر ممالک سے کورونا معاملے میں میٹنگ کی میزبانی

(جنرل رپورٹر) امارات کی جانب سے آئی او آر اے کمیٹی کے سینئیر عہدیداران کی میٹنگ کی گئی ہے جس کا اہم مقصد عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے جڑے خطرات کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دینا تھا-

اس اجلاس کی صدارت وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر برائے اقتصادی و تجارتی امور عبد الناصر الشعالی نے کی ہے-

میٹنگ کے دوران انہوں نے خطے میں وبائی امراض کو کم کرنے کے لئے آئی او آر اے ممبر ممالک کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا- مزید انہوں نے آئی او آر اے کو آپس میں معلومات کے تبادلے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی زور دیا-

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی کو ہمیں مضبوط شراکت داری، موثر رابطہ کاری اور منصوبہ بندی کے زریعے تعاون بڑھانے کا موقع سمجھنا چاہیے-

اس میٹنگ کے دوران بحر ہند رم ایسوسی ایشن کے ممبر ممالک نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے پر مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا- جبکہ میٹنگ کے اختتام پر کمیٹی کی جانب سے متفقہ بیان اپنایا گیا-

یاد رہے کہ امارات نے آئی او آر اے کو 1999 میں جائن کیا تھا جبکہ اس تنظیم کی بنیاد 1997 میں رکھی گئی-


یہ مضمون شئیر کریں: