العین میں کورونا وائرس کے 2 اسکریننگ کلینکس کا آغاز

العین میں کورونا وائرس کے 2 اسکریننگ کلینکس کا آغاز

 10 جون 2020: (جنرل رپورٹر) العین میں موجود توام اسپتال نے دو موبائل اسکریننگ کلینک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو کسی فرد میں موجود کورونا کی علامات ظاہر کریں گے۔ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے بتایا کہ یہ کلینکس دو مختلف جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں؛ پہلا کلینک ال جیمی مالہ کے مقابل ہے جبکہ دوسرا کلینک العین کے ہیلی انڈسٹریل زون میں ہے۔

توام اسپتال کے ایگویکٹو ڈائریکٹر آف آپریشنز، یوسف الکیتبی کہتے ہیں کہ دونوں کلینکس کا قیام سی ای ایچ اے کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الجیمی مال کے سامنے واقع کلینک ہفتے کے سات دن 12:00 سے لیکر 19:00 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ دوسرا کلینک بھی ہفتے کے ساتوں روز 10:00 بجے سے لے کر 17:00 تک کھلا رہے گا۔ اسپتال کے ایگزیکٹو نے بتایا کہ کووڈ19 کی جانچ طبی پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کرے گی جس میں ہر کلینک میں دس ڈاکٹر ، نرسیں اور معاونین شامل ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: