ابوظہبی میں شاپنگ مالز کے باہر کیفےٹیریا، کافی شاپس کھولنے سے متعلق سرکلر جاری

"	ابوظہبی میں شاپنگ مالز کے باہر کیفےٹیریا، کافی شاپس کھولنے سے متعلق سرکلر جاری"

18   جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ نے حال ہی میں ابوظہبی میں موجود شاپنگ مالز کے باہر ریسٹوران، کیفیٹیریا، کافی شاپس دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں وہ متعلقہ احتیاطی تدابیر لکھی ہیں۔ یہ اقدام ابوظہبی زراعت اور فوڈسیفٹی اتھارٹی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ کے انڈر سیکٹری، رشید عبدالکریم البلوشی نے کہا ہے کہ جاری کئے گئے سرکلر میں خدمات کے شعبے کی سرگرمیوں کی بتدریج بحالی سے متعلق طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ ابوظہبی میں دکانوں کے مالکان کے تعاون سے خریداری مراکز کھولے ہیں۔

سیکٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ نسبندی کے جاری کردہ طریقہ کار پر غور کرنے کے بعد ان شاپس کو کھولنے کے لئے شرائط رکھی گئی ہیں۔ ورکرز کا وائرس سے پاک ہونا، سماجی فاصلہ رکھنا، ڈسپوزیبل پرتن استعمال کرنا یہ لازمی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ہدایات جیسے ماسک اور دستانے پہننا بھی شامل ہیں۔ مزید برآں ریسٹورانٹس کی گنجائش 40 فیصد تک محدود ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: