ابوظہبی ملازمین کو ہر ماہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا

ابوظہبی ملازمین کو ہر ماہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا

انسانی وسائل کی اتھارٹی نے اپنے نئے اعلان کردہ نئے خطوط میں کہا ہے کہ ابوظہبی میں سرکاری اداروں کے ملازمین جو مکمل طور پر ویکسن لے چکے ہیں، ان کو ہر مہینے کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

 

 جبکہ وہ ملازمین جنہوں نے اب تک ویکسن نہیں لی، انہیں ہر ہفتے کوویڈ19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹ کی لاگت ملازمین برداشت کریں گے خواہ ہفتہ وار ہو یا ماہانہ۔ 

 

تاہم ، مکمل طور پر ویکسن لگانے والے ملازمین کو پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اگر خصوصی آئکن - ای یا سنہری ستارہ ان کے الہوسن ایپ پر فعال ہے۔ اگر کسی نے پی سی آر ٹیسٹ لیا تو خصوصی آئکن ان کی ایپ میں شو ہو جائے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: