ابوظہبی کا یکم ستمبر سے کروز لائنرز کی بحالی کا اعلان

ابوظہبی کا یکم ستمبر سے کروز لائنرز کی بحالی کا اعلان

محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی نے کوویڈ-19 احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 2020 میں بندش کے بعد اب یکم ستمبر 2021 سے ابوظہبی میں کروز لائنرز کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

 

ابوظہبی پورٹس کے کروز بزنس کے منیجنگ ڈائریکٹر نورا راشد الدھاہری نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ویکسینیٹڈ سیاحوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور زید پورٹ اور سر بنی یاس جزیرے دونوں پر کروز سرگرمیوں کی بحالی کو دیکھ کر پرجوش ہیں۔ ابوظہبی پورٹس مسافروں اور عملے کے تحفظ کے لئے صحت اور تحفظ کے مختلف اقدامات ترتیب دے رہا ہے جن میں ٹرمینل کے پار روزانہ اسٹیریلائیزیشن کی سرگرمیاں، ایمبرکیشن سے قبل پی سی آر ٹیسٹنگ کی ضرورت کے ساتھ ساتھ ٹرمینل کے اندر مثبت کوویڈ کیسیز سے نمٹنے کے لئے ایک جامع ہنگامی جوابی منصوبے پر عمل درآمد شامل ہے۔ ابوظہبی کا دورہ کرنے والے کروز مسافروں کو یقین دلایا جاسکتا ہے کہ ان کے قیام کے دوران ان کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لئے ہر اقدام کیا جا رہا ہے۔

 

اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر ڈی سی ٹی ابوظہبی سال بھر متعدد اقدامات کا اعلان کرے گا۔ ان میں آنے والے منصوبوں اور تقریبات کے علاوہ عالمی سامعین کے لئے ابوظہبی کو فروغ دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر بین الاقوامی تقریبات میں شرکت بھی شامل ہے۔ ابوظہبی میں 2.4 کلو میٹر کا نہری منصوبہ القانہ، گرینڈ کینال کے قریب دنیا کا پہلا وارنر بروز ہوٹل، واٹر فرنٹ آف الکانا، مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایکوریم اور 11660 مربع میٹر پر مشتمل سنو ابوظہبی جیسے کئی اہم پروجیکٹوں کی ترقی بھی دیکھنے میں آرہی ہے جو اس سال کے آخر میں کھلنے والے ہیں۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: