ابوظہبی: بیرون ملک سے آنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کرنے کی منظوری دے دی

ابوظہبی: بیرون ملک سے آنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کرنے کی منظوری دے دی

  ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے شہریوں ، رہائشیوں اور بیرون ملک سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے سفری طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کا اطلاق 5 ستمبر 2021 بروز اتوار سے ہو گا۔

 کمیٹی نے تمام بین الاقوامی مقامات سے ابوظہبی پہنچنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

ابوظہبی میں داخل ہونے سے پہلے ویکسین لگوانے والے یا نا لگوانے والے، تمام مسافروں کو روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

 گرین لسٹ سے آنے والے ویکسین والے شہریوں ، رہائشیوں اور مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی جبکہ ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور اگر امارات میں رہنا ہو تو 6ویں دن دوسرا ٹیسٹ بھی کروانا ہو گا۔

 گرین لسٹ کے علاوہ دوسرے مقامات سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت کے بغیر ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور اگر امارات میں رہنا ہو تو 4 اور 8ویں دن مزید ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: