ابوظہبی بھر میں مفت آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹنگ جاری

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت، ابوظہبی، بھر میں مفت پی سی آر ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

 

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کی ہدایات کے جواب میں اور ابوظہبی پولیس اور تموہ ہیلتھ کیئر کے تعاون سے، صحت عامہ کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر الشمخہ میں مستقل ٹیسٹنگ جاری ہے۔

 

2020 میں وباء پھیلنے کے بعد سے حکام نے وباء پر قابو پانے کے لئے ٹیسٹنگ، مثبت کیسز کے رابطوں کا پتا لگانے اور مثبت مریضوں کے قرنطینہ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ملک اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کا پتہ چلنے کے بعد اس طرح کے اقدامات اور زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ ابوظہبی کے بیشتر مقامات پر مفت ٹیسٹنگ کی سہولیات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔

 

اسکریننگ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں موجود موبائل رجسٹریشن یونٹوں، ٹیسٹنگ مراکز اور خیموں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 61 ملین سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ منگل کو 263,784 ٹیسٹ اور 1522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

خلیج ٹائمز


یہ مضمون شئیر کریں: