ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے صرف ویکسینیٹڈ افراد کو متعدد عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت دینے کی منظوری دے دی

صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ابو ظہبی میں متعدد عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت ہوگی

امارت میں 93 فیصد سے زائد ٹارگٹ گروپوں کو ویکسین لگانے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر بڑھانے کے بعد ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے جمعہ 20 اگست 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ افراد کے لیے متعدد عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ کوویڈ-19 وباء سے نمٹنے کے لئے امارت کی حکمت عملی کے مطابق کیا گیا ہے۔

 

کمیٹی نے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے، جس میں شاپنگ سینٹرز، ریستوران، کیفے اور دیگر تمام ریٹیل دکانیں شامل کی جائیں گی جن میں سپر مارکیٹوں اور فارماسیز کے علاوہ شاپنگ سینٹر کے اندر موجود شاپنگ آؤٹ لیٹس بھی شامل ہیں۔ فیصلے کے پہلے مرحلے میں جم، تفریحی سہولیات اور کھیلوں کی سرگرمیاں، ہیلتھ کلب، ریزورٹس، عجائب گھر، ثقافتی مراکز اور تھیم پارکس کے علاوہ یونیورسٹیوں، اداروں، سرکاری اور نجی اسکولوں اور امارت میں بچوں کی نرسریاں بھی شامل ہیں۔

 

کمیٹی نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق بغیر ویکسین لگوانے والے ان افراد پر نہیں ہوتا جن کو ویکسین سے استثنیٰ منظور شدہ عمل کے ذریعے حاصل ہوتا ہے اور وہ الھوسن ایپ پر مستثنیٰ رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ یہ 15 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں پر بھی لاگو نہیں ہوتا۔ کمیٹی تمام طریقہ کار اور اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: