ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے استجابہ ایمرجنسی کال سینٹر کی توسیع کی منظوری دے دی

 ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے استجابہ ایمرجنسی کال سینٹر کی توسیع کی منظوری دے دی

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے کورونا وائرس سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کے لیے استجابہ ایمرجنسی کال سینٹر کی ترسیل میں توسیع کی منظوری دی ہے، جو کہ 24/7 کام کریں گے۔

 

 استجابہ کال سینٹر پر ٹول فری نمبر 800 1717 یا امارات سے باہر کسی مقام سے +971 800 1717 کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور کوویڈ19 ٹیسٹ، ویکسینیشن ، امارات قرنطینہ اور ذہنی صحت کی مدد سے متعلق سوالات کا جواب لے سکتے ہیں۔ 

 

استجابہ کمیٹی سے امارات میں احتیاطی تدابیر ، ابوظہبی میں داخل ہونے کے طریقہ کار، الہوسن ایپ اور عوامی مقامات پر محفوظ داخلے کے بارے میں سوالات کئے جا سکتے ہیں۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: