ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کا الھوسن ایپ کے گرین پاس کے استعمال میں عارضی معطلی کا اعلان

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات ، الھوسن ، ایپ ، معطلی ، تکنیکی ، قوانین ، داخلہ ، اپڈیٹ

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الھوسن ایپ کے کچھ صارفین کو درپیش تکنیکی مسائل کے پیش نظر ایپ میں موجود گرین پاس کے استعمال کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ تکنیکی مسائل کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بےشمار نئی سبسکرپشنز میں اضافے کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے۔ الھوسن ایپ کی ٹیم کی جانب سے تمام صارفین کے لئے سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

عوام کی سہولت کے لیے کمیٹی نے اعلان کیا کہ فل وقت الھوسن ایپ پر گرین پاس کا استعمال عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایپ اپ ڈیٹ مکمل کرنے اور تمام صارفین کے لئے ایپ سروس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے بعد گرین پاس بحال کردیا جائے گا۔

 

اب امارت میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کے نتائج دکھانے کے لئے ٹیکسٹ پیغامات (ایس ایم ایس) کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ قدم 18 جون سے نافذ العمل ہے اور ایپ کی اپ ڈیٹ ہونے تک جاری دہے گا۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: