ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کلائی  بینڈ کے استعمال کے بغیر امارات میں ہوم قرنطینہ کی منظوری دے دی

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کلائی بینڈ کے استعمال کے بغیر امارات میں ہوم قرنطینہ کی منظوری دے دی

ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ19 نے بین الاقوامی مسافروں اور مثبت کیسز کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے لیے کلائی بینڈ کے استعمال کے بغیر ہوم قرنطینہ کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 19 ستمبر 2021، بروز اتوار سے ہو گا۔

 

 کمیٹی نے ذاتی ذمہ داری کی بنیاد پر ہوم قرنطینہ کے طریقہ کار اور مطلوبہ ٹیسٹنگ کے نظام الاوقات کی سختی سے پابندی کی منظوری دی ہے نیز احتیاطی تدابیر کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا نظام بنایا گیا ہے۔

 

 خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع اٹارنی جنرل کو دی جائے گی۔ کمیٹی کی جانب سے تمام شہریوں ، رہائشیوں اور سیاحوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے اور کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور قوم کی پائیدار بحالی کو آگے بڑھانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: