ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اسکول کی نئی مدت کے پہلے دو ہفتوں کے لیے ریموٹ لرننگ کی منظوری دے دی

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اسکول کی نئی مدت کے پہلے دو ہفتوں کے لیے ریموٹ لرننگ کی منظوری دے دی


ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی کے محکمہ تعلیم و علم (اڈیک) کے ساتھ مل کر، تعلیمی کمیونٹی کی ذحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے امارات کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں تمام طلباء کے لیے نئی اسکول کی مدت کے پہلے دو ہفتوں کے لیے ریموٹ لرننگ کی منظوری دے دی ہے جس میں تربیت بھی شامل ہے۔ اس میں ٹریننگ ادارے، کالج اور یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

 

 ان دو ہفتوں کے دوران، تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ مہموں میں اضافہ ہو گا اور اسکول میں تعلیم کی طرف واپسی کے لیے پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ 

 

 یہ فیصلہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور امارات میں انفیکشن کی کم شرح کو برقرار رکھنے کے لیے ایک احتیاطی قدم کے طور پر کیا گیا ہے۔ کمیٹی تمام اسکولوں میں والدین، تعلیمی اور انتظامی عملے پر زور دیتی ہے کہ وہ ایک بوسٹر خوراک حاصل کریں اور کمیونٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر خود کو وائرس سے مزید محفوظ رکھیں جس سے اسکولوں میں محفوظ واپسی کی ضمانت ملے گی۔

 

 کمیٹی نے اسکولی کمیونٹی اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور مسلسل ہاتھوں کو دھونے سمیت دیگر احتیاطی اقدامات پر عمل جاری رہنا چاہیے۔


یہ مضمون شئیر کریں: