ابوظہبی: اسکول اگلے تعلیمی سال کے لئے فیزیکل کلاسز کے لئے تیار ہیں

ابوظہبی کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کے لئے طالبعلموں کی اسکول واپسی

 

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے طلباء کو اگلے تعلیمی سال کے لئے اسکولوں میں واپس لانے کی منظوری دے دی ہے۔ ابوظہبی کا مقصد سب کو محفوظ رکھتے ہوئے شاگردوں کو کلاس روم میں واپس لانا ہے۔ یہ فیصلہ رواں سال مئی اور جون میں ابوظہبی بھر میں والدین، اساتذہ، پرنسپلز اور اسکول آپریٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ دیکھ بھال اور سیکورٹی ٹیموں سمیت 80 فیصد سے زائد اساتذہ اور اسکول کا عملہ ویکسین وصول کر چکا ہے۔

 

طلباء کا اسکول لوٹنے کا فیصلہ صحت کے حکام، ابوظہبی کے محکمہ تعلیم و علم (ایڈک) اور متعلقہ سرکاری حکام نے کیا۔ اس قدم سے قبل نجی، سرکاری اور چارٹر اسکولوں کے 2لاکھ 30ہزار سے زائد طلباء کی نمائندگی کرنے والے ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد والدین سے سروے کروایا گیا۔ اسکولوں کے دوبارہ کھولنے سے متعلق والدین کے سروے میں متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی شامل تھے۔

 

سروے سے یہ ثابت ہوا کہ 88 فیصد والدین طلباء کے کلاسوں میں واپس آنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔ والدین نے یہ بھی کہا کہ ویکسینیشن کے اعلی اعداد و شمار نے انہیں اس فیصلے کے بارے میں زیادہ پراعتماد بنا دیا ہے۔ فائزر ویکسین اس وقت 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے دستیاب ہے۔

 

کمیٹی نے ان والدین کے لئے، جو اسکی درخواست کریں، ایک آپشن کے طور پر ریموٹ لرننگ فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے؛ بشرطیکہ ان کے بچے کے اسکول کی طرف سے یہ آپشن موجود ہو۔ ایڈک نے اس بات پر زور ڈالا کہ اسکولوں میں طلباء کی واپسی کے بعد مسلسل حفاظتی انتظامات کی نگرانی کی جائے گی تاکہ جاری تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور کہا کہ اس کا انحصار طلباء، اساتذہ اور اسکول کے عملے کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور اسکول کمیونٹی کے تعاون پر ہے۔

 

دی نیشنل


یہ مضمون شئیر کریں: