ابو ظہبی کا سینوفرم ویکسین کی مفت بوسٹر ڈوز لگانے  کا اعلان

مفت بوسٹر ڈوز ابوظہبی، ابوظہبی مفت بوسٹر خوراک سائنو فرم ویکسن مفت خوارک

ابوظہبی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے رہائشیوں اور شہریوں کو سینوفرم ویکسین کے مفت بوسٹر ڈوز لگائے گا۔ یہ بوسٹر خوراک صرف وہ افراد حاصل کر سکیں گے جن کو کم سے کم چھ ماہ قبل ویکسین کی دوسری خوراک مل گئی تھی۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی محکمہ صحت نے آج ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔ یہ بوسٹر خوراک ابوظہبی میں قائم سو سے زیادہ ویکسینیشن مراکز میں کسی بھی واک آؤٹ سہولت کے زریعے لی جا سکتی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: