عرب امارات حکومت کی کورونا وائرس کے بارے میں باقاعدہ میڈیا بریفنگ

عرب امارات حکومت کی کورونا وائرس کے بارے میں باقاعدہ میڈیا بریفنگ

09  دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک بھر میں صحت کی صورتحال کو پیش کرنے کے لئے اپنی باقاعدہ میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا اور کورونا وائرس سے وابستہ ذمہ دار طبی اداروں کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار سے متعلق آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران ، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر عبدالرحمن الحمادی نے کوویڈ19 سے متعلقہ 2 دسمبر سے 8 دسمبر 2020 تک کے اعداد و شمار سے متعلق بریفنگ دی۔

 الحمادی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں 791،739 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8،688 کیسز سامنے آئے جبکہ مثبت معاملات کی شرح 1 فیصد رہ گئی ہے جو کہ یورپی یونین کا 11.9 فیصد ، مشرقی اور شمالی افریقہ کا 7.5 فیصد اور اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کا 8.4 فیصد ہے۔ الحمادی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4،628 ہے جبکہ اموات کی تعداد 20 ہے جس کی شرح 0.3 فیصد رہی جبکہ یورپی یونین کی شرح 2.3 فیصد، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی شرح 2.3 فیصد اور او ای سی ڈی کی شرح 2.4 فیصد ہے ۔


یہ مضمون شئیر کریں: