اجمان میں 8 فروری سے کوویڈ19 کے نئے قواعد نافذ

اجمان  میں 8 فروری سے کوویڈ19 کے نئے قواعد نافذ

09 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) اجمان کے محکمہ اکنامک ڈویلپمنٹ (ڈی ای ڈی) کی جانب سے نئے اعلان کے مطابق اجمان کے رہائشیوں کو 8 فروری سے نئی کوویڈ19 ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ کیفے ، ناشتے کی دکانیں اور ریستوراں روزانہ دن 12 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔ ان مقامات پر صارفین کی گنجائش صرف 50 فیصد تک رکھنا ہو گی۔ شادیوں اور اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد شریک ہوسکتے ہیں۔ جن مقامات پر یہ پروگرام ہوتے ہیں ان کی 50 فیصد گنجائش پر کام کرنا ہو گا۔

اتھارٹی کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا کہ ماسک نہ پہننے کی سزا 3 ہزار درہم جرمانہ ہے اور گاڑی میں زیادہ سے زیادہ مسافروں کی حد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 1 ہزار درہم اور کمپنی کے مالک پر 5 ہزار درہم ہے۔ مزید برآں، اجمان پولیس کے مطابق، جن اجتماعات میں 20 سے زیادہ مہمان یا شرکت کنندہ شامل ہوں گے ، آرگنائزر پر 10،000 درہم جرمانہ اور ہر شریک پر 5،000 درہم جرمانہ ہوگا۔



یہ مضمون شئیر کریں: