متحدہ عرب امارات کے لئے معطل پروازوں والے ممالک سے 8 کیٹیگریز کے مسافروں کو داخلے کی اجازت

متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے معطل پروازوں والے ممالک سے 8 کیٹیگریز کے مسافروں کو داخلے کی اجازت


   آٹھ اقسام کے مسافروں کو ان تمام ممالک سے متحدہ عرب امارات سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں سے مسافروں کا داخلہ معطل ہے۔


 پابندیوں سے استثنی کی لسٹ میں تازہ ترین اضافہ ایکسپو 2020 دبئی کے شرکاء کا ہے جن کو متحدہ عرب امارات سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ 


یاد رہے کہ ہندوستان ، پاکستان ، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا سمیت متحدہ عرب امارات میں 16 مقامات سے مسافروں کا داخلہ اگلے نوٹس تک معطل ہے۔


 متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کے جاری کردہ تازہ ترین حفاظتی سرکولر کے مطابق ، مستثنیٰ مسافروں کو کوویڈ19 کے سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہو گا جس میں 10 دن کی قرانطینہ مدت بھی شامل ہے۔


 آٹھ مستثنیٰ زمرے یہ ہیں: 

>> متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے فرسٹ ڈگری کے رشتہ دار۔ 

>> متحدہ عرب امارات اور قابل اطلاق ممالک کے مابین سفارتی عملہ ، بشمول انتظامی کارکنان۔ 

>> سرکاری وفود ، انہیں پیشگی اجازت لینی ہو گی۔ 

>> ایکسپو 2020 کے بین الاقوامی شرکاء اور نمائش کنندگان؛ اور اس کے منتظم کے ذریعہ سپانسر کردہ اہلکار۔ >> متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو سلور یا گولڈ  رہائشی ویزہ رکھتے ہیں۔ 

>> غیر ملکی کمپنیوں کی کارگو اور ٹرانزٹ پروازوں کا عملہ؛ 

>> بزنس مین اور کاروباری خواتین ، بشرطیکہ وہ بندرگاہوں ، سرحدوں اور آزاد زونوں کی سلامتی کی جنرل اتھارٹی اور امارات ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کے اعلی کمیٹیوں کے سربراہان سے منظوری حاصل کریں۔

 >>  فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کی درجہ بندی کے مطابق اہم کاموں سے وابستہ ملازمین۔ 


تمام مستثنی مسافروں کو کوویڈ19 حفاظتی قواعد پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ 


مستثنی مسافروں کو مندرجہ ذیل کوویڈ احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔



  >> روانگی کی تاریخ سے 48 گھنٹوں کے اندر منظور شدہ لیبارٹری سے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ۔ نتیجہ میں کیوآرکوڈ ہونا لازمی ہے۔

 >> انہیں امارات پہنچنے پر اور اس کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

 >> انہیں 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ ہونا ہو گا۔

 >> انہیں ایک مانیٹرنگ اور ٹریکنگ آلہ پہننا ہو گا۔ 




یہ مضمون شئیر کریں: