نئے چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والے کوویڈ سروسز سینٹر میں 75 درھم میں پی سی آر ٹیسٹ سروس کی فراہمی

نئے 24 گھنٹے کھلا رہنے والے کوویڈ سروسز سینٹر میں 75 درھم میں پی سی آر ٹیسٹ سروس کی فراہمی موجود ہے

اجمان میں نیا کوویڈ سروسز سنٹر کھولا گیا ہے جو روزانہ دس ہزار افراد کو سروسز مہیا کر سکتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق الزورا راؤنڈ باؤٹ کے سامنے فیسٹیول لینڈ میں واقع ، مرکز کوویڈ19 ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ پی سی آر اور ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹنگ کی خدمات بھی پیش کرتا ہے۔ 

 

تموہ ہیلتھ کیئر کمپنی میں بیرونی سائٹس کے ڈائریکٹر مبارک سیف ال کیتبی نے بتایا کہ نیا مرکز اجمان میں صنعتی علاقے میں مختلف ورکرز کو ڈیل کرتا ہے لیکن یہ مرکز اجمان اور شمالی امارات کے رہائشیوں کی بھی خدمت کرے گا۔ 

 

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مرکز فری کوویڈ19 ویکسینیشن ، 50 درہم میں ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ اور 75 درہم میں پی سی آر ٹیسٹ کی خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز میں 70 سے زیادہ مرد اور خواتین نرسیں ہیں جو سات دن اور چوبیس گھنٹے کام کریں گی اور مطالبہ کے لحاظ سے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ کے نتائج تین منٹ کے اندر دستیاب ہوں گے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج 24 گھنٹے کے اندر تیار ہوجائیں گے۔

 

 انہوں نے کہا کہ کمپنی مستقبل میں اس وقت کو کم کرکے 12 گھنٹے سے بھی کم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز بغیر کسی تقسیم کے امارات کے تمام لوگوں کی خدمت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز وزٹ ویزا پر آنے والوں کو بھی خدمات فراہم کرے گا جو کوویڈ19 ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں۔ وزیٹر کا متفقہ ویزا نمبر سسٹم میں داخل کیا جاسکتا ہے تاکہ نتائج کو الہوسن ایپ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکے۔


یہ مضمون شئیر کریں: