دبئی کی 70٪ آبادی کو 2021 کے اختتام تک کورونا ویکسن لگا دی جائے گی

دبئی کی 70٪ آبادی  کو 2021 کے اختتام تک کورونا ویکسن لگا دی جائے  گی

30 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دبئی 2021 کے آخر تک فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویڈ19 ویکسین اپنی آبادی کے 70 فیصد کو لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ دبئی نے کوویڈ19 ویکسن لگانے کی مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتے شروع کیا تھا جس میں "ترجیحی گروپ" کو نشانہ بنایا گیا تھا ، ان میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد ، معذور افراد اور فرنٹ لائن کارکنان شامل ہیں۔ 


متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے برعکس ، دبئی فائزر ویکسن لگا رہا ہے جبکہ ابوظہبی نے چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سینوفرم) کی طرف سے بنائی گئی ایک ویکسین عام لوگوں کو لگانا شروع کی تھی۔ دبئی نے اس معاملے میں سعودی عرب کی پیروی کی ہے جو رواں ماہ کے شروع میں فائزر ویکسین استعمال کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا تھا۔ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم 2021 کے آخر تک دبئی کی تقریبا 70 فیصد آبادی کو کورونا قطرے پلانے کا ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: