ایمیریٹس ایئرلائن کا پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے دبئی کی مسافر پروازوں کی معطلی میں کم از کم 7 اگست تک توسیع کا اعلان

پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا کی مسافر پروازوں کی معطلی میں کم از کم 7 اگست تک توسیع

گزشتہ ہفتے ایمیریٹس ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ہدایات کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے دبئی جانے والی مسافر پروازوں کی معطلی میں کم از کم 7 اگست تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔ ایمیریٹس اور اتحاد ایئر لائنز کی طرف سے حالیہ ہفتوں میں چاروں ممالک سے سفر پر پابندی کے بارے میں باقاعدگی سے معلومات میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ ایمیریٹس نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 14 دنوں میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش یا سری لنکا سے گزرنے والے مسافروں کو کسی اور منزل سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

چاروں ممالک سے متحدہ عرب امارات واپس جانے کے خواہشمند رہائشی آرمینیا، مالدیپ، سربیا، ازبکستان اور ایتھوپیا جیسے ممالک میں دو ہفتے گزارنے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات آئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا رکھنے والے رہائشی، سفارتی مشنوں کے ارکان اور متحدہ عرب امارات کے ویزے رکھنے والے افراد جن کے پاس ایکسپو 2020 دبئی بطور اسپانسر ہے، پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں اور وہ متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکتے ہیں۔

 

اتحاد ایئرویز نے مزید یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام سے موصول شدہ معلومات کے لحاظ سے بھارت سے ابوظہبی جانے والی مسافر پروازیں 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں۔ اتحاد نے کہا کہ ہمیں فی الوقت یہ معلوم نہیں ہے کہ معطلی میں توسیع کی جائے گی یا نہیں۔ ہفتہ کے روز اتحاد کال سینٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پابندیاں 8 اگست کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہیں۔

 

دی نیشنل


یہ مضمون شئیر کریں: